0
Saturday 10 Dec 2011 20:03

نواز لیگ اقتدار میں آ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائے گی، مریم نواز شریف

نواز لیگ اقتدار میں آ کر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائے گی، مریم نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ گنگا رام ہسپتال میں او پی ڈی کے افتتاح کے موقع پر نرسز کے سوالات کے جوابات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی کو بھی یہ حق نہیں کہ وہ ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کو دوسرے ممالک کے حوالے کرے اور نون لیگ اقتدار میں آ کر ناصرف ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس لائے گی بلکہ تمام لاپتہ افراد کو بھی بازیاب کروایا جائے گا اور قوم کو یہ بھی یقین دلاتے ہیں کہ ڈالروں کیلئے اپنے لوگوں کو امریکہ یا کسی اور کے حوالے نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا مختلف تقریبات میں شرکت کرنا پارٹی کے نئے ممبرز بنانا نہیں بلکہ نوجوان نسل کے مسائل سے آگاہی اور ان کو اپنے قائد کا پیغام دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی میں سیاست میں آئی ہوں لیکن جہاں تک انتخابی سیاست کا تعلق ہے تو اس کا ابھی فیصلہ نہیں کیا جب انتخابات کا وقت آئے گا تو دیکھوں گی کہ میں نے انتخابی سیاست کرنی ہے یا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف صوبے میں عوام کے مسائل کے حل خصوصی طور پر صحت اور تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے جو اقدامات کر رہے ہیں وہ قابل تعریف ہیں اور ڈینگی کے خاتمے کیلئے اگر بروقت اقدامات نہ کئے جاتے تو 25 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو جاتیں۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں دانش سکول پروگرام وہ پروگرام ہے جس سے غریبوں کے بچوں کو بھی اعلیٰ معیار کی تعلیم دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات پر افسوس ہوتا ہے نوجوانوں کے مسائل سن کر انہیں حل کروانے کی بھرپور کوشش کر وں گی صرف لاہور نہیں بلکہ پورا پاکستان ہمارا ہے اللہ تعالیٰ آصف زرداری کو ان کے بچوں کی خاطر صحت تندرستی اور لمبی زندگی دے۔
خبر کا کوڈ : 121105
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش