0
Monday 12 Dec 2011 01:11

ملکی سیاست میں تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہے، لیاقت بلوچ

ملکی سیاست میں تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملکی سیاست میں تبدیلی کا فیصلہ کن مرحلہ آپہنچا ہے۔ اس کے لئے فوج، سیاست دانوں اور اسٹیبلشمنٹ کو سیاسی تبدیلی کے لئے مثبت کردار ادا کرنا چاہئے۔ میانوالی میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے جنرل سیکٹریری لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے دینی جماعتوں کو ایک پلٹ فارم پر جمع ہونا ہو گا۔ صدر زرداری کی بیماری کے حوالے سے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر زرداری میمو کی بیماری یا اصلی بیماری کا شکار ہیں یہ نہیں معلوم ہے، تاہم صدر کے پاکستان سے جانے سے قوم کو سکون ملا ہے۔
خبر کا کوڈ : 121384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش