0
Wednesday 14 Dec 2011 00:27

قیام امن میں ہر شہری حکومت کے ساتھ تعاون کرے، سیکرٹری داخلہ بلوچستان

قیام امن میں ہر شہری حکومت کے ساتھ تعاون کرے، سیکرٹری داخلہ بلوچستان
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ بلوچستان نصیب اللہ خان بازئی نے کہا ہے کہ امن قائم کرنے میں‌ حکومت کے ساتھ معاشرے کا ہر فرد اپنا کردار ادا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہزارہ قبیلے کے سردار سابق صوبائی وزیر سردار سعادت علی ہزارہ اور بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے پولیس، انتظامیہ، مرکزی انجمن تاجران، تاجر امن کمیٹی اور علماء کرام کے اعزاز میں ‌دئیے جانے والے ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں امن کا قیام ہماری ذمہ داری ہے، مسلمانوں میں کوئی تفرقہ نہیں، تمام ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں اور امن کے قیام کیلئے مل جل کر کوشیش کرتے ہیں۔
 
انہوں نے کہا کہ امن قائم کرنا صرف حکومت اور انتظامیہ کی ہی ذمہ داری نہیں بلکہ اس میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا تعاون ضروری ہے کیونکہ امن ہو گا تو ہر شہری محفوظ ہو گا، تاجر پرامن طریقے سے اپنا کاروبار چلا سکیں گے، اس موقع پر بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید اشرف زیدی نے کہا کہ ہماری دعا ہے کہ یہ کوشیش آئندہ بھی قیام امن کیلئے جاری رہیں۔
خبر کا کوڈ : 121983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش