0
Monday 19 Dec 2011 16:54

نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی ناممکن ہے، موسیٰ گیلانی

نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی ناممکن ہے، موسیٰ گیلانی
اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو احساس محرومی سے دوچار رکھا گیا ہے، جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کو اُن کا حق دلوانے کے لیے سرائیکی صوبہ ناگزیر ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے واضح کردیا ہے کہ وہ سرائیکی صوبے کے قیام کو اگلی حکومت پر نہیں چھوڑیں گے، وہ وقت دور نہیں جب اس خطہ کے عوام کا احساس محرومی ختم کیا جائے گا، ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے جاگو نوجوان یوتھ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام فیوچر لیڈر یوتھ فیسٹیول کے افتتاح اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، علی موسیٰ گیلانی نے کہا کہ نوجوان کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، نوجوانوں کو قومی دھارے میں لائے بغیر ترقی ناممکن ہے، جنوبی پنجاب کے خطے کے نوجوان کسی طرح بھی دوسرے علاقوں کے نوجوانوں سے پیچھے نہیں۔
خبر کا کوڈ : 123384
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش