0
Wednesday 21 Dec 2011 18:50

شہباز تاثیر اور امریکی شہری کے اغواء میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا

شہباز تاثیر اور امریکی شہری کے اغواء میں ملوث افراد کو گرفتار کر لیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ پولیس نے شہباز تاثیر اور امریکی شہری وارن وائن سٹائن کی بازیابی کیلئے اغواء میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دونوں مغوی پاک افغان سرحدی علاقے میں ہیں جن کی رہائی کیلئے مذاکرات جاری ہیں جلد بازیاب کرا لیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ پولیس نے گزشتہ دنوں میں چند دہشت گرد پکڑے ہیں جن میں وہ دہشت گرد بھی شامل ہیں جنہوں نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر کو اغوا کرنے میں مدد فراہم کی تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ اس وقت امریکی شہری اور شہباز تاثیر پاک افغان سرحد کے قریبی علاقوں میں ہیں اور دہشت گردوں کے ساتھ ان کی رہائی کے لیے مذاکرات ہو رہے ہیں، شہباز تاثیر اور امریکی شہری وارن وائن سٹائن کے بارے میں تمام تفتیش مکمل کی جا چکی ہے اور انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ انہیں جلد باحفاظت بازیاب کروا لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کی مؤثر حکمت عملی اور دہشت گردوں کی گرفتاریوں کی باعث پچھلے کچھ عرصہ میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ امریکی شہری وارن وائن سٹائن اور شہباز تاثیر کو اگست 2011ء میں لاہور کے دو مختلف علاقوں سے اغوا کیا گیا تھا۔ 
خبر کا کوڈ : 124137
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش