0
Tuesday 27 Dec 2011 00:13

مخدوم جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کا فیصلہ

مخدوم جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ مخدوم جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر بنائے جانے کا امکان ہے، عمران خان کے ساتھ موجود مخدوم جاوید ہاشمی سے جب ان کے چیف آرگنائزر بنائے جانے کے امکان کا سوال کیا گیا تو انہوں نے مسکرانے پر ہی اکتفا کیا اور کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں کی، اگر جاوید ہاشمی کو تحریک انصاف کا چیف آرگنائزر بنایا جاتا ہے تو وہ اپنے عہدے کے لحاظ سے تحریک انصاف میں شاہ محمود قریشی سے بڑے لیڈر بن جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرانے سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ ہاشمی بہت سارے نوجوانوں کو بھی تحریک انصاف میں لانے کے خواہاں ہیں جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنمائوں کی بیرون ملک موجودگی میں بھی جاوید ہاشمی نے اپنی جماعت کو سنبھالا اور اب تحریک انصاف ان کی خدمات اور تجربے کو استعمال کرکے فائدہ اٹھانا چاہتی ہے، متعدد ڈاکٹر اور انجینئروں کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کی اطلاعات ہیں، واضح رہے کہ 14سالہ مسلم لیگ ن سے اپنی رفاقت ختم کرتے ہوئے مخدوم جاوید ہاشمی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
خبر کا کوڈ : 124968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش