0
Friday 30 Dec 2011 23:12

آباد اور خوشحال پاکستان کیلئے امریکہ، اسرائیل سمیت دیگر دشمنان اسلام سے ہوشیار رہنے کی ضرورت، علامہ ہاشم موسوی

آباد اور خوشحال پاکستان کیلئے امریکہ، اسرائیل سمیت دیگر دشمنان اسلام سے ہوشیار رہنے کی ضرورت، علامہ ہاشم موسوی
 اسلام ٹائمز۔ امام جمعہ کوئٹہ حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید ہاشم موسوی نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواہشات نفسانی کی پیروی حق سے دوری کی اصل وجہ ہے۔ انہوں نے طولانی دنیاوی آرزوں کو بھی آخرت کی یاد سے دوری کا باعث قرار دیا، جس سے انسانی دل مردہ ہو جاتا ہے۔ علامہ موسوی نے بیداری قلب کیلئے یاد آخرت کے ساتھ ساتھ خواہشات نفسانی کی مخالفت کو اہم قرار دیا۔
علامہ سید ہاشم موسوی نے دوسرے خطبے میں امام محمد باقر (ع) کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا امام محمد باقر (ع) نے کم عمری میں‌ یزید کے بھرے دربار میں یزید کو دندان شکن جوابات دیئے، جس سے یہ درس ملتا ہے کہ اہل ایمان ہر فورم پر حق کیلئے آواز بلند کریں اور دشمنان دین و دشمنان مکتب اہل بیت (ع) کو منہ توڑ جواب دیں، تاکہ انکے غلط پروپیگنڈے سے دین اور مذہب اہل بیت کو نقصان نہ پہنچ سکے۔ 
کوئٹہ کے امام جمعہ نے پاکستان کی ترقی اور مسلمانان عالم کی خوشحالی کیلئے دشمنان اسلام خاص کر امریکہ، اسرائیل اور منافقین سے ہوشیار رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ و اسرائیل مسلمانوں کے درمیان اختلافات کو ہوا دیکر اسلام کو بدنام کرنے کی گھناونی سازشوں میں مصروف ہیں۔
خبر کا کوڈ : 126342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش