0
Sunday 1 Jan 2012 23:40

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند
اسلام ٹائمز۔ سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف آج کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند ہیں، سی این جی اسٹیشن بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ آل بلوچستان سی این جی اسٹیشنز ایسوسی ایشن نے گذشتہ روز سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا، ایسوسی ایشن کے صدر قیام الدین نے بتایا کہ بلوچستان بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ سی این جی کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے باعث کیا گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ سی این جی کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کر دیا گیا ہے جو کہ قابل قبول نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ آج تک کے لئے کیا گیا ہے، دوسری جانب سی این جی اسٹیشنز بند ہونے کے باعث صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اس وقت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں تیرہ سی این جی اسٹیشنز کام کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 126854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش