0
Wednesday 4 Jan 2012 10:52

پاک ایران گیس پائپ لائن پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، امریکہ

پاک ایران گیس پائپ لائن پابندیوں کی خلاف ورزی ہے، امریکہ

اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے کہا ہے کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ایران پر عائد پابندیوں کی حلاف ورزی ہے۔ امریکہ نے ایرانی سنٹرل بینک کے ساتھ کسی بھی قسم کی مالی لین دین پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ سٹیٹ دیپارٹمنٹ کی ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے کہا کہ اس سلسلے میں اسلام آباد کو تحفظات سے آگاہ کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ 27 دسمبر کو گڑھی خدا بخش میں صدر پاکستان نے کہا تھا کہ امریکی تحفظات کے باوجود پاکستان ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھے گا۔ امریکی ترجمان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صدر اوبامہ نے جال ہی میں ایک بل پر دستخط کئے ہیں جس کے مطابق پاکستان ایران کے کسی بینک کے ساتھ لین دین نہیں کر سکتا۔ امریکی ترجمان نے پاکستانی عہدیدار کے اس بیان کی تصدیق کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ نے تاحال پاکستان کو واجب الادا فوجی امداد اور کیری لوگر بل کی ادائیگی نہیں کی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کارکردگی کی وجہ سے یہ رقم روک لی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 127521
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش