0
Saturday 7 Jan 2012 15:30

مردان میں جھڑپ، سیکورٹی اہلکار شہید، 8 شدت پسند گرفتار

مردان میں جھڑپ، سیکورٹی اہلکار شہید، 8 شدت پسند گرفتار
اسلام ٹائمز۔ مردان کے علاقے کنڈارو بخشالی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کے دوران شدت پسندوں کی فائرنگ سے ایک سب انسپکٹر شہید جبکہ 8 شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا، جب آپریشن شروع کیا گیا تو شدت پسندوں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی بعد ازاں سکیورٹی فورسز کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدت پسندوں کی جانب سے فائرنگ کے باعث سب انسپکٹر زرنوش خان گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس دوران سکیورٹی فورسز نے 8 شدت پسندوں کو حراست میں لے لیا۔

فائرنگ سے ایک شدت پسند باور شاہ زخمی ہوا، جسے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ باقی گرفتار ہونے والے شدت پسندوں میں ندیم شاہ، عابد شاہ، جاوید شاہ، سردار حسین جبکہ تین نامعلوم شدت پسند شامل ہیں، آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے کچھ ساتھی فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے، سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، دو رائفلز اور ایک پسٹل بھی برآمد کر لیا جبکہ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ شہید ہونے والے انسپکٹر زرنوش خان کو ان کے آبائی گائوں ووڈ سرائی میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 128308
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش