0
Monday 9 Jan 2012 12:18

امریکی حکمت عملی فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات پیدا کرنا ہے، دشمن جان لیں ہمارے پاس جدید ترین میزائل ہیں، ایرانی صدر

امریکی حکمت عملی فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات پیدا کرنا ہے، دشمن جان لیں ہمارے پاس جدید ترین میزائل ہیں، ایرانی صدر
اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے کہا ہے کہ خطے میں بحران کے پس پردہ امریکا کی حکمت عملی فرقہ واریت اور مذہبی اختلافات پیدا کرنا ہے۔ علاقائی ملکوں کے ساتھ مل کر مشترکہ فوجی مشقیں کی جا سکتی ہیں اور ہم سب کو مل کر علاقے میں امن و سکیورٹی قائم رکھنی چاہیے۔ ولایت نوے میں ایران کی بحری فوجی مشقیں پابندیوں اور دھمکیوں کا ٹھوس جواب ہیں۔ دشمن جان لیں کہ ہمارے پاس جدید ترین میزائل ہیں۔ وہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے، ایرانی سائنس دانوں نے یورینیم کی افزودگی اور پیداوار میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں اور ساڑھے 3 اور 20 فیصد تک یورینیم کو افزودہ کرنے کی توانائی رکھتے ہیں۔ 

ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ امریکہ اور بعض یورپی ممالک کی جانب سے ایران مخالف پابندیوں کے بعد کی جانے والی رجز خوانی خطے میں امریکہ کے پٹھو ڈکٹیٹروں کے یکے بعد دیگرے سرنگوں ہونے، عراق سے امریکا کی ذلت آمیز پسپائی اور امریکہ کی داخلی اقتصادی مشکلات کے بعد اس ملک کے جنگی بجٹ میں کمی کا باعث بنی ہیں۔ بعدازاں ایران کے صدر محمود احمد ی نژاد اتوار کو لاطینی امریکہ کے پانچ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔ احمدی نژاد نے کہا کہ وہ اپنے دورے میں علاقائی اور عالمی امور کے ساتھ ساتھ امریکی اقتدار کی طرف سے دیگر ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور دنیا بھر میں اس کی فوجوں کی موجودگی پر بات چیت کریں گے۔

 قبل ازیں ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے مزید کہا کہ بحریہ نے ولایت نوے فوجی مشقیں کر کے اپنی توانائیوں اور طاقت سے دنیا کو آشنا کیا ہے، وہ ممالک جن کی موجودگی غیر قانونی ہے، انہوں نے ہماری فوجی مشقوں کو دوسروں کیلئے خطرہ قرار دیا تھا لیکن علاقائی ملکوں کو جان لینا چاہیے کہ ہمارے مشترکہ مفادات ہیں اور ہم آپس میں علاقے میں امن و سلامتی قائم رکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی ماہرین کی کوششوں سے ایران دیگر ملکوں میں ایٹمی بجلی گھر بنانے کی توانائی رکھتا ہے اور ایٹمی خدمات برآمد کر سکتا ہے۔ ایران اس وقت بھاری پانی اور اس سے متعلقہ مصنوعات جو میڈیکل سائنس میں استعمال ہوتی ہیں، تیار کر سکتا ہے۔

 دوسری جانب ایران کی اپنے خلاف کسی ممکنہ جارحیت کی صورت میں حربی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے افغان سرحد کے نزدیک بری فوجی مشقیں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔
خبر کا کوڈ : 128845
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش