0
Tuesday 10 Jan 2012 21:38

این آر او فیصلہ، صدر نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا

این آر او فیصلہ، صدر نے اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے این آر او عمل درآمد کیس پر سپریم کورٹ کے عبوری فیصلے پر جائزہ لینے کے لئے اسلام آباد میں اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ میڈیا کے مطابق این آر او عمل درآمد کیس پر سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے پر صدر اور وزیراعظم اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لیں گے اور عدلیہ کے فیصلے اور طرز عمل پر آئندہ کا سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کور کمیٹی کے اراکین کو بھی آج اسلام آباد طلب کر لیا ہے، اجلاس میں اہم فیصلے ہونا متوقع ہیں۔ صدارتی ترجمان فرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس آج بلائے جانے کا امکان ہے، ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 129265
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش