0
Friday 20 Jan 2012 23:18

ملتان، دو غیر ملکیوں کے اغواء کا معمہ حل نہ ہو سکا

ملتان، دو غیر ملکیوں کے اغواء کا معمہ حل نہ ہو سکا
اسلام ٹائمز۔ ملتان میں دو غیر ملکیوں کے اغواء کا معمہ حل نہ ہو سکا، واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، نجی چینل کو مغویوں کے پاسپورٹ کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔ ملتان کے علاقہ قاسم بیلہ میں جرمن این جی او میں کام کرنے والے جیوانی کا پاسپورٹ نمبر Ya 2337364 جبکہ جرمن باشندے برنڈ جونز کا پاسپورٹ نمبر 151654407 ہے، پولیس بیس گھنٹے گزرنے کے باوجود اغواء کاروں کا سراغ نہیں لگا سکی، جبکہ واقعہ کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے، دوسری جانب غیر ملکی افراد کا جائے وقوعہ پر آمد کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزموں کا بیگ قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے اور شہر میں مقیم غیر ملکیوں کا سروے بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 131866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش