0
Saturday 21 Jan 2012 01:04

گیس کا بحران پچاس سال کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا، ڈاکٹر عاصم حسین

گیس کا بحران پچاس سال کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہوا، ڈاکٹر عاصم حسین
اسلام ٹائمز۔ وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا ہے کہ پیر سے پنجاب کی صنعتوں کو گیس کی فراہمی شروع کر دی جائے گی، ہفتے میں تین دن صنعتوں کو گیس فراہم کی جائے گی۔ اسلام آباد میں ڈاکٹر عاصم حسین نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صنعتوں کو چار زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہر زون کو ہفتے میں تین تین دن گیس ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سی این جی اور ایل پی جی کے شعبوں سمیت صنعتوں میں گروپس بنے ہوئے ہیں جو نظام تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔ 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گیس کا بحران پچاس سال کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پیدا ہؤا، چند لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ چھ ماہ میں سات سو ملین مکعب فٹ گیس سسٹم میں آ جائے گی۔ انہوں نے دعوٰی کیا کہ تین سالہ منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے جس کو عملی شکل دینے کے بعد گیس کی قلت ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ایل این جی کی درآمد سے پٹرول کے درآمدی بل میں پینسٹھ فیصد کمی آئے گی۔ اس موقع پر آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے رہنماء گوہر اعجاز نے کہا کہ چھبیس دن گیس کی بندش سے چالیس لاکھ مزدور بےروزگار ہوئے۔ صنعتی شعبے سے وابستہ ایک کروڑ افراد تنخواہ کے انتظار میں ہیں۔ لگتا یہی ہے کہ وزارت پٹرولیم کی پالیسی ہے کہ جو احتجاج کرے گا اسے گیس فراہم کر دی جائے گی۔ سی این جی اور صنعتی شعبے کو تو احتجاج کے بعد گیس مل گئی ہے۔ اب حکومت کو توانائی کے بحران کا شکار گھریلو صارفین کے مسائل پر بھی توجہ دینی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 131889
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش