0
Tuesday 31 Jan 2012 22:40

عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ، پٹرول 5 روپے 37 پیسے مہنگا

عوام پر مہنگائی کا ڈرون حملہ، پٹرول 5 روپے 37 پیسے مہنگا
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایک اور بم گراتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا، اوگرا کے نوٹی فیکشن کے مطابق پٹرول 5 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد 94 روپے 91 پیسے میں فروخت ہو گا۔ اوگرا کی جانب سے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 37 پیسے، ایچ او بی سی کی قیمت میں 6 روپے 29 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔ اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 94 روپے 91 پیسے، ایچ او بی سی کی نئی قیمت 118 روپے 20 پیسے، مٹی کا تیل 92 روپے 2 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 90 روپے 21 پیسے میں فروخت ہو گا۔ ادھر مسلم لیگ ن نے حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے فیصلے کے خلاف کل قومی اسمبلی میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 134550
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش