0
Wednesday 1 Feb 2012 12:54

کراچی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان جاں بحق

کراچی دہشت گردوں کے ہاتھوں ایک اور شیعہ نوجوان جاں بحق

اسلام ٹائمز۔ اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر مغل ہزارہ گوٹھ امام بارگاہ کاظم کے نزدیک کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے ایک شیعہ نوجوان 17سالہ نعیم علی کو جاں بحق کر دیا۔ نمائندے نے بتایا کہ دہشتگردوں نے نعیم علی کو 5 گولیاں ماریں جن میں سے 2 سر میں، 2 پیٹ میں اور 1 ٹانگ میں لگی جس کے نتیجے میں شیعہ نوجوان نعیم علی موقعے پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ نعیم علی سات دن پہلے ہی کراچی آیا تھا۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق گلگت سے تھا۔ کوئٹہ ہو یا کراچی یا پھر ڈی آئی خان کالعدم دہشت گرد سرے عام بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنا رہے مگر سیکیورٹی اداروں میں موجود افسران خاموشی کا ایسا روزہ رکھے بیٹھے ہیں کہ جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔

جنوری کے مہینے میں شہر کراچی میں12 شیعہ جوانوں نے اپنی جانیں عشق امام حسین ع میں قربان کیں جن کے نام درج ذیل ہیں۔ 

8 جنوری کو سید کلبِ عباس رضوی ولد سید حیدر عباس رضوی
13 جنوری کو مشتاق حسین
15 جنوری غلام رضا ولد غلام عباس
16 جنوری محمد پاشا ولد غلام رضا
19 جنوری احتشام حسین
23 جنوری علی حسین ولد مظفر عباس
25 جنوری شیعہ وکلا سید بدر،سید کفیل اور سید شکیل
28 جنوری ڈاکٹر محسن جعفر
30 جنوری سید تاثیر عباس زیدی ولد سید شاکر حسین زیدی
31 جنوری نعیم عباس ولد انصار علی
جبکہ 23 جنوری کو آصف کربلائی نامی شیعہ نوجوان کو زخمی کیا گیا۔ اس کے علاوہ لیاری میں موجود امام بارگاہ پر دہشتگردوں نے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں علم پاک کی بے حرمتی کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 134640
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش