0
Wednesday 1 Feb 2012 22:43

امریکی سفیر نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر انرجی ایڈوائزر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کرلی

امریکی سفیر نے آئی پی گیس پائپ لائن منصوبے پر انرجی ایڈوائزر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے رائے طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سے امریکی سفیر کیمرون منٹر نے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وفاقی سیکرٹری پٹرولیم اعجاز چودھری نے وزیر پٹرولیم کی موجودگی میں امریکی سفیر کو ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ توانائی بحران کے پیش نظر آئی پی سمیت تمام آپشنر پر پاکستان کام کر رہا ہے۔ اس موقع پر وزیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امریکہ اور پاکستان کے درمیان شکوک و شبہات دو ہونے چاہیئں، جس کے جواب میں امریکی حکام نے کہا کہ آئی پی منصوبے کے مستقبل کا انحصار انرجی ایڈوائزر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے رائے پر ہوگا۔ انرجی ایڈوائرز کی رائے آئندہ چند روز میں پاکستان کے حوالے کر دی جائے گی۔ ملاقات کے دوران وزارت خارجہ کے نمائندے کا کہنا تھا کہ پاکستان کےلئے ایران پر امریکی پابندیاں اور آئی پی گیس منصوبے دو الگ ایشو ہے۔ 

عالمی قوانین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران پر امریکی پابندیاں اور ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبہ دو الگ الگ چیزیں ہیں، تاہم امریکی حکام پاکستان کو اس حوالے حتمی طور پر مبجور کریں گے کہ یہ منصوبہ نہ ہونے پائے۔ ماہرین کی رائے میں امریکی پابندیوں کا اس منصوبے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 134793
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش