0
Friday 3 Feb 2012 20:53

آزاد الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے قیام کو بھی آئینی ترمیم کا حصہ بنایا جائے، چودھری نثار علی

آزاد الیکشن کمیشن اور غیر جانبدار نگران سیٹ اپ کے قیام کو بھی آئینی ترمیم کا حصہ بنایا جائے، چودھری نثار علی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثارعلی نے کہا ہے کہ حکومت نے نگران سیٹ اپ کے قیام کے لیے وزیراعظم کی جانب سے یقین دہانی کی پیشکش کی ہے، ہمیں وزیراعظم کے وعدے پر اعتبار نہیں، نگران سیٹ کے لیے ابہام کو دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے احتساب بل پر پیشرفت کا مطالبہ کیا ہے جس پر یقین دہانی کرائی گئی ہے، آئینی ترمیم کے حوالے سے خورشید شاہ اور نوید قمر پر مشتمل حکومتی ٹیم کو بیسویں ترمیم کے حوالے سے چار مطالبات پیش کیے ہیں۔ آزاد الیکشن کمیشن کے قیام کو آئینی تحفظ دیا جائے، موجودہ چیف الیکشن کمشنر کو توسیع دے دی گئی تو ن لیگ عدالت سے رجوع کرے گی۔
خبر کا کوڈ : 135178
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش