0
Tuesday 20 Oct 2009 17:08
عالمی برادری گولڈ سٹون کی رپورٹ پر عمل درآمد کرائے

اسرائیلی جنگی جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتے: ترکی

اسرائیلی جنگی جرائم پر خاموش نہیں رہ سکتے: ترکی
ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ان کا ملک اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کی ہر شکل کی مذمت کرے گا، اگر اسرائیل کو ترکی کی تنقید برداشت نہیں تو فلسطینی عوام پر مظالم بند کر دے۔ ترکی کے سرکاری ٹی وی ٹی آر ٹی کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ ترکی اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات پر تنقید بھی نہ کرے یا اس پر دانستہ طور پر خاموش رہے۔ ترک وزیراعظم نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے غزہ میں جنگ کے دوران کی گئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور گولڈ سٹون رپورٹ کی سفارشات کے تحت اقدامات کرے۔
خبر کا کوڈ : 13529
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب