0
Sunday 5 Feb 2012 01:36

پاکستانی شہری آج یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے

پاکستانی شہری آج یوم یکجہتی کشمیر منائیں گے

اسلام ٹائمز۔ پاکستانی شہری آج اتوار کو یوم یکجہتی کشمیر روایتی جوش و جذبہ سے منائیں گے، اس موقع پر مختلف مذہبی، سیاسی، غیر سیاسی، فلاحی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی فوج کے کشمیر سے انخلاء کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، اس کے علاوہ ریلیوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا بھی انعقاد کیا جائے گا، کشمیر کمیٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تمام صوبوں کی حکومتوں کو خطوط لکھ کر یوم یکجہتی کشمیر کے تحت پروگرام منعقد کرنے کی اپیل کی ہے، اس موقع پر امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور دیگر ممالک میں سرگرم کشمیری تنظیموں کے زیراہتمام بھی کئی مقامات پر جلسے اور ریلیاں نکالی جائیں گی اور انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی جائیں گی جبکہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کی خاطر کئی ملکوں میں بھارتی سفارتخانوں کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

سرکاری سطح پر منعقد ہونے والے پروگراموں کی تفصیل کے مطابق وزیر اعظم آج حریت کانفرنس اور کشمیری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ دینگے، بیرون ملک پاکستانی سفارتخانوں میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی بریفنگ کا اہتمام کیا جائیگا، صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک منٹ خاموشی اختیار کی جائیگی، ایوان صدر میں کشمیر کنونشن کا اہتمام کیا جائیگا، اس کے علاوہ مظفر آباد سمیت ہر ضلعی ہیڈ کوارٹر میں ریلیوں کا اہتمام کیا جائیگا، گورنر، وزیر اعلٰی اور سپیکر گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی گلگت، سکردو، چلاس سمیت بڑے شہروں میں ریلیوں کی قیادت کریں گے، صوبائی سطح پر کشمیر کنونشن سے وزیراعلٰی یا اس کا نمائندہ خطاب کریگا۔

خبر کا کوڈ : 135449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش