0
Tuesday 7 Feb 2012 01:00

سپریم کورٹ، ضمنی الیکشن جیتنے والے 28 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

سپریم کورٹ، ضمنی الیکشن جیتنے والے 28 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ نے ضمنی الیکشن جیتنے والے 28 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ یہ نہیں ہو سکتا کہ آئین ایک طرف رکھ دیں اور آنکھیں بند کر کے فیصلے کریں۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ جب تک پارلیمانی توثیق نہیں ہوتی ان کی رکنیت معطل ہی رہے گی۔ سپریم کا کہنا ہے کہ انتخابی فہرستوں میں جعلی ووٹ ہوں تو الیکشن نہیں ہو سکتے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان اراکین کو 6 فروری تک کی مہلت دی تھی۔ رکنیت معطل ہونے والوں میں پیپلز پارٹی کے 8 اور مسلم لیگ نون کے 7 ارکان شامل ہیں جبکہ سینیٹرز میں سے وفاقی وزراء ڈاکٹر عاصم اور حفیظ شیخ کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آج کے پارلیمنٹ کے اجلاس میں یہ ارکان شرکت نہیں کر پائیں گے۔ 

دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ ہم اس کیس میں پہلے ہی بہت نرم رویہ اختیار کیا ہے اور جب تک پارلیمانی توثیق نہیں ہوتی اراکین کی رکنیت معطل رہے گی۔ اس سے قبل مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان 20 ویں ترمیم کی منظوری کیلئے مذاکرات جاری تھے تاکہ ضمنی انتخابات جیتنے والے امیدواروں کی رکنیت بحال رہ سکے۔ ان اراکین میں مسلم لیگ ن کے سات اراکیں شامل ہیں۔ دوسری جانب آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں 20 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ بھی پیش کیا جائے گا۔ مسودے کی منظور ی کے بعد ان اراکین کی رکنیت بحال ہو سکے گی۔ نامکمل الیکشن کمیشن کے تحت کیس کی سماعت دو ہفتوں کیلئے معطل کر دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 135930
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش