0
Saturday 24 Oct 2009 11:23

فلسطین:صدارتی،پارلیمانی انتخابات کا اعلان حماس نے مسترد کر دیا

فلسطین:صدارتی،پارلیمانی انتخابات کا اعلان حماس نے مسترد کر دیا
رملہ:فلسطین کے صدر محمود عباس نے آئندہ سال جنوری میں پارلیمانی اور صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے تاہم حماس نے اعلان کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔فلسطینی صدر کے ترجمان ابو ردینہ کے مطابق انتخابات مغربی کنارے، مقبوضہ بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کے علاقوں میں ہوں گے۔ انتخابات کی نگرانی اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی مبصرین کریں گے تاہم حماس نے اعلان کو یکطرفہ قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ حماس کے ترجمان سمیع ابو ظہری کا کہنا تھا کہ انتخابات کا اعلان مصالحتی کوششوں کے منافی ہے۔جس سے فلسطین میں اختلافات بڑھیں گے۔ ان کہنا تھا کہ محمود عباس نے امریکی دبائو پر حماس سے مصالحت کو نظرانداز کرتے ہوئے انتخابات کا اعلان کیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 13709
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش