0
Monday 13 Feb 2012 00:51

وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں گاڑی نہ لے جانے دینے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، بختاور بھٹو زرداری

وزیراعظم کو سپریم کورٹ میں گاڑی نہ لے جانے دینے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، بختاور بھٹو زرداری
اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کو سپریم کورٹ کے احاطے میں گاڑی نہ لے جانے دینے پر ہمارے شدید تحفظات ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بزدلوں کی پارٹی نہیں بلکہ پی پی بہادروں اور شہیدوں کی پارٹی ہے جو جمہوری پاکستان پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو، محترمہ بے نظیر بھٹو، آصف علی زرداری اور سید یوسف رضا گیلانی جیلوں میں رہنے کے علاوہ تمام عدالتوں میں مقدمات کا سامنا کر چکے ہیں۔ سابق وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ میرے والد کو ساڑھے گیارہ سال کسی جرم کے بغیر جیل میں قید رکھا گیا۔ ہمیں جیلیں خوفزدہ نہیں کر سکتیں۔ اپنے ایک ٹویٹ میں بختاور بھٹو زرداری نے "میری رضا تیری رضا ۔۔۔۔ یوسف رضا یوسف رضا" کے نعرے بھی درج کئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کل توہین عدالت کیس کے لئے عدالت میں پیش ہونگے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم گیلانی اپنی گاڑی سپریم کورٹ کے احاطے سے باہر پارک کر کے پیدل عدالت جائیں گے۔ اس صورتحال پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات اور پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کیس کی وجہ سے سکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں اس لئے وزیر اعظم کو کل اپنی گاڑی کے ہمراہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے۔
خبر کا کوڈ : 137300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش