0
Sunday 25 Oct 2009 11:35

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار تہران پہنچ گئے

عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار تہران پہنچ گئے
تہران:ایران کے مقدس شہر قم کے نزدیک فردو کے مقام پر واقع دوسرے نیوکلیئر پلانٹ کے معائنے کے لیے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے معائنہ کار تہران پہنچ گئے۔عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے انسپکٹرز کی چار رکنی ٹیم آج علی الصبح تہران پہنچی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے معائنہ کار تین دن تک ایران میں رہیں گے اس دوران وہ قم کے نزدیک پہاڑوں میں قائم ایران کے دوسرے جوہری پلانٹ کا معائنہ کریں گے۔اور یہاں کی گئی یورینیم کی افزودگی کا جائزہ لیں گے۔ایران نے گذشتہ ماہ پہلی مرتبہ قم کے نزدیک فردو کے مقام پر واقع جوہری پلانٹ میں یورینیم کی افزودگی کا انکشاف کیا تھا۔ 
دوسری جانب امریکی صدر براک اوباما نے روسی صدر دمیتری میدویدیف اور فرانسیسی ہم منصب نکولس سرکوزی کو ٹیلیفون کر کے ایرانی جوہری تنازعے کے حل کیلئے عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے فارمولے کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ آئی اے ای اے کے فارمولے کے تحت ایرانی یورینیم فرانس اور روس افزودہ کر کے واپس تہران کو دیں گے۔ تا کہ ایران اسے طبی مقاصد کیلئے استعمال کرے۔ تاہم اس کیلئے خام یورینیم ایران کو فراہم کرنا ہو گا۔

خبر کا کوڈ : 13761
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش