0
Sunday 18 Oct 2009 10:51

اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایرانی جوہری پلانٹ کا دورہ کریں گے

اقوام متحدہ کے معائنہ کار ایرانی جوہری پلانٹ کا دورہ کریں گے
تہران:عالمی ایٹمی توانائی ادارے کے سربراہ محمد البرادی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے معائنہ کار 25 اکتوبر کو ایران کے نئے یورینیم افزودہ کرنے والے پلانٹ کا معائنہ کریں گے۔آئی اے ای اے کے سربراہ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عالمی ادارے کے معائنہ کار 25 اکتوبر کو قم میں زیر تعمیر ایران کی نئی جوہری تنصیب کا معائنہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ایران کی نئی جوہری تنصیب پر امن مقاصد کے لئے ہے ہمارا اپنے معائنہ کار وہاں بھیجنا انتہائی ضروری ہے۔ دریں اثناء امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیمز جونز نے کہا ہے کہ یہ پیش رفت انتہائی مثبت ہے کہ ایران آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے اور وہ اپنے نئی جوہری پلانٹ کے معائنے کے لئے بھی آمادہ ہو گیا ہے۔


خبر کا کوڈ : 13353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش