0
Wednesday 15 Feb 2012 14:17

دہلی میں بم دھماکہ خود اسرائیل کی ہی سازش ہے، بھارتی تجزیہ کار

دہلی میں بم دھماکہ خود اسرائیل کی ہی سازش ہے، بھارتی تجزیہ کار
اسلام ٹائمز- ارنا نیوز ایجنسی کے مطابق انڈیا میں شائع ہونے والے میگزین "میڈیا اسٹار" کے چیف ایڈیٹر جناب احمد کاظمی نے کہا ہے کہ پیر کے روز دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ہونے والا بم دھماکہ خود اسرائیل کی ہی سازش ہے جسکا مقصد ایران پر دباو بڑھانا ہے۔ انہوں نے ارنا نیوز ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ لبنان کے سابق وزیراعظم جناب رفیق حریری کے قتل اور عراق میں کئی دہشت گردانہ اقدامات میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے پیش نظر یہ کہنا ممکن ہے کہ پیر کے دن دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ہونے والا کار بم دھماکہ خود اسرائیل کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی ہی سازش ہے جسکا مقصد ایران کا امیج خراب کرنا اور تہران اور نیو دہلی کے درمیان موجود تعلقات کو سبوتاژ کرنا ہے۔ 

انہوں نے اس بم دھماکے کے پشت پردہ عوامل کے بارے میں کہا کہ یہ دہشت گردانہ اقدام دراصل اسرائیلی انٹیلی جنس ادارے کی گہری سازش ہے جسکے ذریعے وہ عالمی سطح پر ایران مخالف جذبات کو ابھار کر ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کا راستہ ہموار کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
بین الاقوامی سیاسی امور کے ماہر جناب احمد کاظمی نے مزید کہا کہ اس وقت ایران اور انڈیا کے تعلقات انتہائی اچھے ہیں اور بھارت نے ہمیشہ ایران کے خلاف مغربی پابندیوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ ایران سے خام تیل کی درآمدات کو جاری رکھے گا۔ 

انہوں نے تاکید کی کہ اسرائیل، تہران اور نیو دہلی کے درمیان تعلقات کو جعلی دہشت گردانہ اقدامات کی منصوبہ بندی کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ 

یاد رہے پیر کے دن دہلی میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے ایک کار بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں چند افراد زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی حکام نے اس واقعہ کے بعد بغیر کوئی تحقیق کئے اور جلدبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکا الزام ایران کے سر تھونپ دیا جبکہ خود اسرائیل اس وقت دنیا بھر میں ایک دہشت گرد ریاست کا روپ دھار چکا ہے اور عراق اور ایران میں ایٹمی سائنسدانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں اسکے ملوث ہونے کے واضح شواہد موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 137987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش