0
Friday 24 Feb 2012 09:27

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام سے صریحاً دھوکہ دہی کی واردات ہو گا، فرید پراچہ

پٹرولیم مصنوعات میں اضافہ عوام سے صریحاً دھوکہ دہی کی واردات ہو گا، فرید پراچہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں متعدد مرتبہ اضافے کرنے کے باوجود حکمرانوں کا کلیجہ ٹھنڈا نہیں ہوا اور اب ایک مرتبہ پھر عالمی منڈی میں قیمتوں کا بہانہ کر کے نئے اضافے کے لیے چھریاں تیز کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی ہمارے ہاں اضافہ کئی گنا زیادہ ہے، نیز جب بھی اضافہ کیا جاتا ہے صرف پٹرولیم کی قیمتوں میں ہی نہیں ہوتا اس شرح سے ٹیکسوں، پی ڈی ایل، جی ایس ٹی کمپنیوں کے منافع اور ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا جاتا ہے۔ یہ عوام سے صریحاً دھوکہ دہی کی واردات اور اتنا بڑا گھپلا ہے جو مدتوں سے چند با اثر طبقات عوام کے ساتھ کرتے چلے آ رہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی حکومت پٹرولیم پر ٹیکسوں ڈیوٹیوں میں نمایاں کمی اور قیمتوں کے فارمولے کو منصفانہ بنا کر پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں 30 فیصد کمی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیسویں ترمیم پر ملی بھگت کرنے والے اب عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر بھی کوئی اتفاق رائے پیدا کریں۔
خبر کا کوڈ : 140381
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش