0
Sunday 26 Feb 2012 00:30

وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن کی راہ اختیار کریں، شہباز شریف

وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت امن کی راہ اختیار کریں، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ ایوان وزیر اعلٰی لاہور میں بھارتی لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار کے اعزاز میں دئے گئے ظہرانے سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے مسائل مذاکرات کے ذریعے کرتے اور وسائل جنگوں پر برباد نہ کرتے تو ترقی کی منازل طے کرچکے ہوتے۔ 

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان اور بھارت جنگ کا راستہ چھوڑ کر امن کی راہ اختیار کریں۔ اور وسائل عوام کی فلاح وبہبود پر خرچ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے مشترکہ دشمن غربت، افلاس اور جہالت ہیں۔ ان کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا ہو گی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے مینار پاکستان لاہور پر آکر پاکستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ۔ اگر فوجی حکومت نہ آتی اور جمہوری عمل جاری رہتا تو پاک بھارت تعلقات میں حائل رکاوٹیں دور ہو چکی ہوتیں اور کشمیر اور پانی کے تنازعات کے حل کی جانب پیشرفت ہوچکی ہوتی۔ 

بھارتی لوک سبھا کی اسپیکر میرا کمار نے مسلم لیگ ن کی قیادت کی جمہوریت کی بحالی میں جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو ماضی کی تلخیوں سے نکل کر پر امن اور ترقی یافتہ مستقبل کی فکر کرنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 140784
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش