0
Sunday 26 Feb 2012 15:12

فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس، افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، اوباما

فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس، افغانستان سے تعاون جاری رکھیں گے، اوباما
اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں نیٹو فورسز کے کمانڈر جنرل جان ایلن کو ٹیلفون کر کے امریکی فوجی عہدیداروں کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا۔ صدر براک اوباما نے نیٹو کمانڈر کو ٹیلی فون کر کے افغان وزارت داخلہ کے دفتر میں دو امریکی اعلٰی عہدیداروں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے قرآن پاک کی بےحرمتی پر افغانستان میں جاری تشدد کے حالیہ واقعات کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر صدر اوباما نے مرنے والے فوجیوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ان کا کہنا تھا افغان صدر کرزئی کی جانب سے شہریوں کو پرامن رہنے کی درخواست خوش آئند ہے۔ امریکا افغان حکومت اور عوام کے ساتھ پارٹنرشپ جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے افغان ہم منصب حامد کرزئی کی جانب سے قرآن کی بےحرمتی اور دو اتحادی فوجیوں کی ہلاکت پر صبر و تحمل اور تمام معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر براک اوباما نے افغانستان میں امریکی کمانڈر جنرل جان ایلن کو فون کیا۔ اور کابل میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نیٹو سکیورٹی اقدام کا خیر مقدم کیا۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے قرآن شریف کی بیحرمتی اور دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنا احتجاج پرامن رکھیں اور قرآن کی بیحرمتی سمیت تمام مسائل مذاکرات کے ذریعے حل کئے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 140939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش