0
Wednesday 29 Feb 2012 00:29

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ، چینی خاتون مترجم سمیت قتل

پشاور میں دہشتگردوں کی فائرنگ، چینی خاتون مترجم سمیت قتل

اسلام ٹائمز۔ پشاور میں دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے ایک چینی خاتون اور اس کے مقامی مترجم کو قتل کردیا، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، دہشتگردوں نے گنجان آباد علاقہ جہانگیر پورہ میں واقع کیانی مارکیٹ کے قریب فائرنگ کی، مقتولین کی نعشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچا دی گئیں، ایس ایس پی پشاور طاہر ایوب نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا ہے کہ قتل ہونیوالی خاتون کا تعلق چین سے ہے اور اس کی عمر چالیس سال کے قریب ہے، ان کا کہنا تھا کہ قتل ہونیوالے نوجوان کا نام سلیمان شمس ہے اور اسکا تعلق پشاورکے نواحی علاقہ ناصر باغ سے ہے، انہوں نے بتایا کہ مقتولین روڈ پر پیدل جا رہے تھے کہ انہیں نشانہ بنایا گیا، قتل کی فوری وجوہات ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کی خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دیدی ہے، شاہ قبول پولیس اسٹیشن میں دوہرے قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

خبر کا کوڈ : 141616
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش