0
Thursday 1 Mar 2012 20:08

ايران کے ساتھ گيس منصوبہ بغير کسی غير ملکی دباو کے مکمل کرينگے، حنا ربانی کھر

ايران کے ساتھ گيس منصوبہ بغير کسی غير ملکی دباو کے مکمل کرينگے، حنا ربانی کھر
اسلام ٹائمز۔ امريکي اعتراضات مسترد کرتے ہوئے پاکستان نے ايران کے ساتھ گيس منصوبہ جاري رکھنے کا اعلان کر ديا۔ وزير خارجہ حنا رباني کھر نے کہا ہے کہ ايران کے ساتھ گيس منصوبہ بغير کسي غير ملکي دباو کے مکمل کريں گے، بھارت کے ساتھ تجارت کا مطلب مسئلہ کشمير پر موقف سے پيچھے ہٹنا نہيں، مارچ کے دوسرے ہفتے ميں پارليماني کميٹي کي سفارشات پارليمنٹ ميں آ جائيں گي، برطانيہ نے يورپي مارکيٹ تک رسائي دلوانے ميں اہم کردار ادا کيا۔ وزير خارجہ حنا رباني کھر اسلام آباد ميں پريس کانفرنس سے خطاب کر رہي تھي۔

 انہوں نے کہا کہ ملکي مفاد کے خلاف کوئي فيصلہ نہيں کيا جائے گا، تمام فيصلے ملکي مفاد کو مدنظر رکھ کر کئے جائيں گے، پاک ايران توانائي منصوبہ ملکي مفاد کے تحت آگے بڑھائيں گے اور بغير کسي غير ملکي دباو کے ايران کے ساتھ گيس منصوبہ مکمل کيا جائے گا۔ وزير خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارتي تعلقات ميں بہتري ملکي معيشت کے لئے فائدہ مند ہے، کسي بھي ملک کے ساتھ تعلقات ملکي مفاد کے تحت ہوں گے، ان کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کا مطلب مسئلہ کشمير سے ہٹنا نہيں۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے دوسرے ہفتے ميں پارليماني کميٹي کي سفارشات پارليمنٹ ميں آجائيں گي اور نيٹو سپلائي کي بحالي کا فيصلہ پارليمنٹ کرے گي۔
 
حنا رباني کھر نے کہا کہ پاکستان امن عمل ميں افغانستان کے ساتھ ہے، پاکستان، ايران افغانستان کے امن کا خطے کے امن سے براہ راست تعلق ہے، انہوں نے واضح کيا کہ کسي کے خلاف اپني سرزمين استعمال نہيں ہونے ديں گے۔ پريس کانفرنس ميں وزير خارجہ حنا رباني کھر نے مزيد کہا کہ امريکي حکام نے سلالہ چيک پوسٹ واقعے پر افسوس کا اظہار کيا ہے، ان کا کہنا ہے کہ برطانيہ نے پاکستان کو يورپي مارکيٹ تک رسائي دلوانے ميں اہم کردار ادا کيا۔
خبر کا کوڈ : 142102
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش