0
Sunday 1 Nov 2009 17:28

بھارتی ریاستی دہشتگردی: 46 کشمیری شہید

بھارتی ریاستی دہشتگردی: 46 کشمیری شہید
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے ایک اور بے گناہ کشمیری کو شہید کر دیا۔ اکتوبر میں قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کرتے ہوئے 46 کشمیری شہید کر دئیے۔ مقبوضہ کشمیر میں ضلع ریاسی کے علاقے ماہور میں قابض بھارتی فوج نے تازہ کارروائی میں ایک بے گناہ کشمیری کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی میں جاری ریاستی دہشت گردی میں ماہ اکتوبر کے دوران 2 بچوں اور 1 خاتون سمیت 46 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے تین کشمیریوں کو دوران حراست شہید کیا گیا۔ گزشتہ ماہ بھارتی فوج نے طاقت کا وحشیانہ استعمال کر کے 240 افراد کو زخمی اور 28 افراد کو گرفتار کیا۔
خبر کا کوڈ : 14244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش