0
Sunday 4 Mar 2012 13:50

مسلم لیگ کو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں سنجیدہ پایا، ماروی میمن ن لیگ میں شامل

مسلم لیگ کو دوسری جماعتوں کے مقابلے میں سنجیدہ پایا، ماروی میمن ن لیگ میں شامل
اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی ماروی میمن نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان آج رائے ونڈ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف سے ملاقات کے بعد ان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ماروی میمن کا کہنا تھا کہ میں نے ن لیگ کے رہنماؤں میبں ‌غرور نام کی کوئی چیز نہیں دیکھی۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ میں شامل ہونے پر خوشی ہے۔ اسٹیبلشمنٹ کی جماعت میں رہ کر عوامی خدمت نہیں ہو سکتی، جو اقدار چاہتی ہوں‌ وہ ن لیگ میں مل گئی ہیں۔ مجھے عہدے کا لالچ نہیں ہے۔ کارکن کی طرح‌ رہتے ہوئے پاکستان کے لیے کام کروں‌ گی۔ اس موقع پر ن لیگ کے قائد نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کو ماروی میمن کی طرح کے لوگ چاہیے۔ ایسے لوگ انقلابی سوچ رکھتے ہیں۔ انہوں ‌نے کہا کہ اقتدار ملے نہ ملے اصول اور نظریات کی سیاست نہیں چھوڑیں ‌گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران آمر کا ساتھ دینے پر قوم سے معافی مانگ لیں تو ن لیگ میں خوش آمدید کہنے کے لیے تیار ہیں

دیگر ذرائع کے مطابق ماروي ميمن نے پاکستان مسلم ليگ (ن) ميں شموليت کا اعلان کر ديا۔ انہوں نے رائے ونڈ ميں نواز شريف کے ساتھ پريس کانفرنس ميں مسلم ليگ نواز ميں شموليت کا اعلان کيا۔ ماروي ميمن نے کہا کہ تين سال بعد سمجھا کہ اسٹيبلشمنٹ کي جماعت ميں رہ کر سياست نہيں کي جا سکتي، انہوں نے کہا کہ دوسري جماعتوں کے مقابلے ميں مسلم ليگ کو سنجيدہ پايا، مياں صاحب سے ملاقاتوں کے بعد ان سے متعلق شکوک ختم ہو گئے، ن ليگ کے قائدين سے مل کر معلوم ہوا کہ اُن کے خلاف پراپيگنڈا کيا گيا، پنجاب گڈ گورننس کي ايک اچھي مثال ہے۔ ماروي کا کہنا تھا کہ مسلح افواج کے پارليمنٹ کے ماتحت ہونے کي ن ليگ کي پاليسي بہترين ہے۔ اس موقع پر نوازشريف نے کہا کہ ماروي کا ذہن اور ہماري سوچ ايک ہے، يہي انقلابي سوچ ہے، جمہوريت اور جمہوري روايات کيلئے کبھي اپني سوچ نہيں بدلي۔ نواز شريف نے کہا کہ ميں ماروي ميمن کو خلوص دل سے خوش آمديد کہتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ کئي سياستدان گزشتہ دہائي سے اسٹيبلشمنٹ کي سياست کر رہے ہيں، آج پاکستان کو ايسي صاف ستھري قيادت کي ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 142792
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش