0
Wednesday 7 Mar 2012 13:55

تحریک طالبان اور لشکر اسلام کی خیبر ایجنسی میں باہمی جھڑپیں جاری، درجنوں افراد ہلاک

تحریک طالبان اور لشکر اسلام کی خیبر ایجنسی میں باہمی جھڑپیں جاری، درجنوں افراد ہلاک
اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی میں کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور لشکر اسلام کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ بدستور جاری، تازہ جھڑپ میں مزید چھہ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق تازہ جھڑپیں خیبر ایجنسی کے دور افتادہ پہاڑی علاقے وادی تیراہ میں دواتویا کے مقام پر تحریک طالبان اور لشکر اسلام کے درمیان ہوئیں اور فریقین نے ایک دوسرے کے مورچوں پر بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے۔
مقامی لوگوں کے مطابق لڑائی میں اب تک درجنوں عسکریت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔  یہ بات قابل ذکر ہے کہ تیراہ کے علاقے نحقی میں لشکر اسلام کے ایک مرکز پر خودکش حملہ کیا گیا تھا، جس میں بیس سے زائد جنگجو مارے گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان درہ آدم خیل طارق آفریدی گروپ نے قبول کی تھی۔ یاد رہے کہ خیبر ایجنسی میں لشکر اسلام اور تحریک طالبان کے جنگجوں کے درمیان گزشتہ تین ماہ سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، جس میں اب تک دونوں جانب سے  درجنوں افراد مارے جا چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 143517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش