0
Wednesday 7 Mar 2012 13:36

سانحہ کوہستان میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، گلگت جاکر اہم اعلان کرونگا، وزیر داخلہ

سانحہ کوہستان میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی، گلگت جاکر اہم اعلان کرونگا، وزیر داخلہ
 اسلام ٹائمز: وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے انکشاف کیا ہے کہ کوہستان میں بس پر حملہ کرنے والوں کو شناخت کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک نے کہا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے، آئی ایس آئی اور آئی بی کیس پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ چند روز میں گلگت جا کر اہم اعلان کریں گے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ اسامہ بن لادن کا خاندان پاکستان میں غیر قانونی طور پر آیا تھا ان کے معاملے پر قانون کے مطابق عملدرآمد کیا جائے گا۔ ایک سوال پر انکا کہنا تھا کہ انھیں چئیرمین سینیٹ بنانے کی اطلاعات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ سبکدوش ہونے والے سینیٹرز کو تاحیات پاسپورٹ اور ممنوع بور کا ایک ایک اسلحہ لائسنس جاری کیا جائیگا۔ پرویز مشرف کیلئے انٹر پول سے رابطے میں ہیں۔ اسامہ بن لادن کا خاندان غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہوا، اس لئے اس کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ کوہستان، کوئٹہ اور کراچی میں ہونے والی دہشت گر دی میں اندورنی اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان بالا میں اظہار خیال اور صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 
گزشتہ روز ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ ارکان کی سہولت کیلئے پاسپورٹ آفس کا عملہ آج (بدھ) سے ہی پارلیمنٹ ہاؤس میں ہی پاسپورٹ بنائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹر سیمیں صدیقی نامناسب رویہ اختیار کرنے والے وفاقی سیکرٹری کی نشاندہی کریں، وہ ان سے معذرت کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ کوہستان کے واقعے میں ملوث افراد کی شناخت ہو گئی ہے بہت جلد ان کو گرفتار کر لیا جائیگا۔ اب تک اس معاملے میں جو تحقیقات ہوئی ہیں، اس سے یہ پتہ چلا ہے کہ کو ہستان، کراچی اور بلو چستان میں دہشتگردی میں اندرونی اور بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
خبر کا کوڈ : 143683
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش