0
Friday 9 Mar 2012 19:14

امریکہ اور بھارت بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، فضل کریم

امریکہ اور بھارت بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، فضل کریم
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل ضلع لاہور کی مجلس عاملہ سے خطاب کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور مرکزی جمعیت علمائے پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا ہے کہ امریکہ اور بھارت بلوچستان کے علیحدگی پسندوں کو فنڈز اور ہتھیار فراہم کر رہے ہیں، بلوچوں کا احساس محرومی ہی نہیں احساس غلامی بھی ختم کرنا ہو گا، بلوچستان کی محرومیاں ختم کر کے علیحدگی پسندوں اور ملک دشمنوں کی سازشیں ناکام بنائی جا سکتی ہیں، بلوچستان میں تعلیم عام کر کے غلامانہ سرداری نظام کا خاتمہ ضروری ہے، پاکستانی حکمرانوں میں عوامیت کم اور فرعونیت زیادہ ہے، 63 سال سے جمہوریت کے نام پر ایک سیاسی مافیا ملکی اقتدار پر قابض ہے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ہر ارب پتی فراڈیے نے ہر بڑی سیاست جماعت میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے جس کی وجہ سے مجرموں کا احتساب نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں توانائی کے بحران کی وجہ سے ٹیکسٹائل برآمدات میں 80 کروڑ ڈالر کی کمی ہو چکی ہے۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ہر پاکستانی 65 ہزار کا مقروض ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیڈر خوشحال اور ملک بدحال ہو گیا ہے، ملک میں ظالمانہ جاگیرداری نظام کے خاتمے کے لیے لینڈ ریفارمز کی ضرورت ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں نظام مصطفی کی دشمن قوتوں کو شکست دیں گے اور امریکی غلاموں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

صاحبزادہ فضل کریم نے مزید کہا کہ ہر الیکشن میں امیدوار مقررہ حد سے کئی گنا زیادہ رقم انتخابی مہم پر خرچ کرتے ہیں لیکن ہمارے الیکشن کمیشن نے آج تک کسی امیدوار کے خلاف ایکشن نہیں لیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سینٹ الیکشن میں ووٹوں کی خرید و فروخت کا راستہ روکنے کے لیے سینٹ کے براہ راست انتخابات ہونے چاہئیں۔ صاحبزادہ فضل کریم نے کہا کہ عوام کی حقیقی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے متناسب نمائندگی کا نظام رائج ہونا چاہیے۔ اجلاس سے پیر محمد اطہر القادری، مفتی محمد حسیب قادری، مفتی محمد کریم خان، مولانا قاری مختار احمد صدیقی، شیخ اظہر سہیل، صاحبزادہ سید صابر گردیزی، مولانا فضل رسول رضوی، پیر ضیاء المصطفیٰ حقانی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خبر کا کوڈ : 144212
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش