0
Wednesday 1 Feb 2012 01:42

کرم ایجنسی، سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، 10 سیکورٹی اہلکار شہید، 60 عسکریت پسند ہلاک

کرم ایجنسی، سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپ، 10 سیکورٹی اہلکار شہید، 60 عسکریت پسند ہلاک
اسلام ٹائمز۔ کرم ایجنسی کے علاقہ جوگی میں سیکورٹی فورسز کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک ہو گئے جبکہ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں 10 سیکورٹی اہلکار شہید اور مزید 32 زخمی ہو گئے۔ کرم ایجنسی کے علاقہ جوگی میں فورسز کا شدت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے جس کے دوران فورسز گن شپ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کر رہی ہیں جبکہ اس کارروائی میں 60 شدت پسند ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔ دوسری جانب جھڑپوں میں 10 سیکورٹی اہلکار شہید اور 32 ز خمی ہو گئے جبکہ فورسز کا آپریشن تاحال جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 134578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش