0
Tuesday 13 Mar 2012 21:23

گلوبل مارچ ٹو یروشلم، فرعون و نمرود کی طرح، غدہ سرطان اسرائیل بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، مقررین

گلوبل مارچ ٹو یروشلم، فرعون و نمرود کی طرح، غدہ سرطان اسرائیل بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا، مقررین

اسلام ٹائمز۔ شرکائے مارچ برائے آزادی القدس نے یروشلم روانگی سے قبل قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی۔ اس موقع پر فلسطین میں پاکستان کے سفیر حازم ابو شناب کے علاوہ دیگر سیاسی، مذہبی اور سماجی شخصیات موجود تھیں۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی سفیر نے کہا کہ سب مذاہب کا حق ہے کہ یروشلم جائیں لیکن غاصب صیہونیوں نے انسانوں کو اس حق سے محروم کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلوبل مارچ ٹو یروشلم اس بات کا غماز ہے کہ تمام دنیا آج ہمارے حقوق کی بات کر رہی ہے جو صیہونیوں نے سلب کر رکھے ہیں۔ 

شرکائے مارچ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تمام اقوام کو آزادی یروشلم کی آواز بلند کرتے دیکھ کر مجھے دلی خوشی ہو رہی ہے لیکن یہ خوشی اس وقت دوبالا ہو جائے گی جب یہ شرکاء بیت المقدس میں پہنچ کر نماز ادا کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ مختار امامی نے کہا کہ ہم مظلومین کے ان تمام حامیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے اپنے وطن چھوڑ کر سرزمین القدس کے لئے جدوجہد کا آغاز کیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ قرآن کا وعدہ ہے کہ مستضعفین کی حکومت قائم ہو کر رہے گی۔ خدا ان کی مدد کرتا ہے جو خدا کے دین کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ساٹھ سال سے فلسطین میں برپا ظلم انسانیت کے چہرے کا سیاہ داغ ہے۔ دنیا کی بڑی استعماری طاقتیں اسرائیل کے جرائم میں برابر شریک ہیں۔ لیکن تاریخ میں جس طرح فرعون و نمرود تباہ و برباد ہوئے اسی طرح غدہ سرطان اسرائیل بھی جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے گا۔ 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو نے کہا کہ ہم نے نہ کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا ہے نہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی نیک خواہشتات شرکائے مارچ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور چاہتیے ہیں کہ اس ظالم و غاصب ریاست کا جلد خاتمہ ہو جائے۔ اس موقع پر شرکائے مارچ کی طرف سے مزار قائد پر بھولوں کی چادر چڑھائی گئی اور دعا کی گئی۔

خبر کا کوڈ : 145435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش