0
Saturday 17 Mar 2012 01:28

صدر زرداری آج پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پانچواں خطاب کرینگے

صدر زرداری آج پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے اپنا پانچواں خطاب کرینگے
اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری آج پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہيں۔ صدر زرداری آج پانچويں مرتبہ پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کريں گے، ان سے پہلے کوئی صدر اتنی مرتبہ پارليمنٹ سے خطاب نہيں کر سکا۔ سابق صدر جنرل (ر) پرويز مشرف نے پارليمنٹ سے صرف ايک مرتبہ 17 جنوري 2004ء کو خطاب کيا، جس ميں اپوزيشن ارکان نے ان کی وردی پر شديد اعتراض کيا۔ اس خطاب ميں انہوں نے ملک کے منتخب نمائندوں کو مکا بھی دکھايا۔ ان سے پہلے سابق صدور رفيق تارڑ، فاروق احمد خان لغاري، غلام اسحاق خان اور جنرل ضياء الحق بھی پارليمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر چکے ہيں۔

دیگر ذرائع کے مطابق صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب کا وقت تبدیل کر دیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔ صدارتی ترجمان کے مطابق صدر زرداری کا یہ پارلیمنٹ سے پانچواں خطاب ہو گا۔ اجلاس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں اور تمام اہم مہمانوں اور سفارتکاروں کو دعوت نامے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ صدر اپنے خطاب میں حکومت کی چار سالہ کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ صدر زرداری کے پارلیمنٹ سے خطاب کے پیش نظر دارالحکومت میں ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ وزیر داخلہ رحمان ملک نے ریڈ زون کے چاروں اطراف سکیورٹی کے انتہائی سخت ترین اقدامات کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے صدر زرداری کے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلئے اسپیشل سکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 146111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش