0
Thursday 22 Mar 2012 07:25

پارليمنٹ کی سفارشات سے اعتماد کی بحالی ميں مدد ملے گی، شیری رحمان

پارليمنٹ کی سفارشات سے اعتماد کی بحالی ميں مدد ملے گی، شیری رحمان
اسلام ٹائمز۔ امريکا ميں پاکستان کی سفير شيری رحمان نے کہا ہے کہ نيٹو سپلائی پر ملکی مفاد ميں فيصلہ کيا جائے گا۔ امريکا ميں تاثر ہے کہ پاکستان بدل رہا ہے۔ امريکا سے وطن واپسی پر اسلام آباد ايئرپورٹ پر ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے شيری رحمان نے کہا کہ پارليمنٹ کی سفارشات سے اعتماد کی بحالی ميں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ سفير کا کام دونوں ممالک کے درميان تعلقات کو بہتر کرنا ہوتا ہے۔ قومی وقار اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہيں کيا جائے گا۔ ايک سوال کے جواب ميں انھوں نے کہاکہ امريکی ايوان ميں بلوچستان کے بارے ميں قرارداد کو اہم نہيں سمجھتے۔ امريکی حکومت پہلے ہی واضح طور پر خود کو اس قرار داد سے الگ کر چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 147400
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش