0
Sunday 25 Mar 2012 00:38

منموہن، گیلانی ملاقات جنوبی کوریا میں متوقع

منموہن، گیلانی ملاقات جنوبی کوریا میں متوقع
اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے وزرائے اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ اور سید یوسف رضا گیلانی کے درمیان رواں ماہ کے آخری ہفتے میں جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں اہم ملاقات متوقع ہے، اور اس ضمن میں دونوں ملکوں نے سفارتی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، دونوں وزرائے اعظم امریکی صدر باراک اوبامہ کیساتھ بھی ملاقات کریں گے، 26 اور 27مارچ کو جنوبی کوریا کے شہر سیول میں نیوکلیائی سلامتی سے متعلق سربراہی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔
 
جس میں بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ اور اُنکے پاکستانی ہم منصب سید یوسف رضا گیلانی بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کریں گے، جبکہ مجموعی طور پر 50 ملکوں کے سربراہان اس اجلاس میں حصہ لیں گے۔ کانفرنس کے حاشیے پر دونوں وزرائے اعظم کے مابین ون ٹو ون ملاقات کا بھی امکان ہے، پاکستانی وزارت خارجہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ اگرچہ سید یوسف رضا گیلانی کی امریکی صدر کے ساتھ ملاقات طے ہے، اس بات کے اشارے بھی مل رہے ہیں کہ ہندو پاک وزرائے اعظم ایک بار پھر ملاقات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 147846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش