0
Thursday 29 Mar 2012 14:14

اے این پی کے عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی

اے این پی کے عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں عوامی نیشنل پارٹی کے عہدیداران زین العابدین اور ساجد حسن زئی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے کراچی کے حالات خراب کرنے کی گھناؤنی سازش قرار دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں دہرے قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مقتولین کے سوگوار لواحقین، عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور تمام کارکنان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کراچی کے حالات خراب کیے جارہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان، وزیر داخلہ سندھ منظور وسان سے مطالبہ کیا ہے کہ اے این پی کے عہدیداران کے قتل میں ملوث عناصر کو فی الفور گرفتار کرے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے اور شہریوں کو جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
خبر کا کوڈ : 148986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش