0
Sunday 1 Apr 2012 01:11

مسلم لیگ ن کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتاجی ریلی نکالی، لانگ مارچ کی دھمکی

مسلم لیگ ن کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتاجی ریلی نکالی، لانگ مارچ کی دھمکی

 اسلام ٹایمز۔ مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف لاہور میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ جس کی قیادت وزیر اعلی پنجاب سے صاحبزادے اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز نے کی۔ لاہور سے مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی اپنے ووٹرز کے ساتھ ریلی میں شریک ہوئے جو مسلم مسجد لوہاری گیٹ سے شروع ہو کر بھاٹی چوک میں اختتام پذیر ہوئی تو جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔

ریلی سے خطاب کرے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرنے والے صدرآصف علی زرداری کا ناطقہ بند کردیں گے۔ انہوں نےکہا کہ آئندہ انتخابات کے بعد مسلم لیگ ن کی حکومت آئے گی تو عوام کو کرپٹ حکمرانو ن سے چھٹکارہ حاصل ہو گا۔ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ عوام کی لوٹی ہوئی دولت وطن واپس لا کر بجلی کے منصوبوں پر خرچ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ علی بابا چالیس چور کے ٹولے نے ملک کو تباہ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے رینٹل پاور کیس فیصلے نے وزراء کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔اسلام ٹائمز: حمزہ شہباز نے عندیہ دیا کہ مسلم لیگ ن لوڈ شیڈنگ کے خلاف عدلیہ بحالی طرز کے لانگ مارچ کرنے کو بھی تیار ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وفاقی حکومت کے دن گنے جا چکے ہے۔

خبر کا کوڈ : 149449
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش