0
Saturday 31 Mar 2012 17:58

پیپلز پارٹی سے چالیس سال بعد اتحاد ہوا جو چار دنوں میں نہیں توڑا جا سکتا، چودھری شجاعت

پیپلز پارٹی سے چالیس سال بعد اتحاد ہوا جو چار دنوں میں نہیں توڑا جا سکتا، چودھری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ این ایف سی ایوارڈ پر دستخط کر کے مسلم لیگ نون نے خود ہی پنجاب کا سودا کیا، لوگوں کو دھوکا دینے کیلئے وہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج میں شریک ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کالا باغ بنا ہوتا تو چھ ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں ہوتی، بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ لیگی صدر کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کے بعد صوبائی حکومتوں میں بھی شامل ہوئے، امیر مقام کی وجہ سے خیبر پختونخوا حکومت میں شامل نہیں ہوئے تھے، اب صوبائی رہنماؤں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ 

رینٹل پاور منصوبوں کو کالعدم قرار دینے سے متعلق چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بات نہیں کی جا سکتی، عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔ اس سے قبل صوبائی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب میں چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ امیر مقام نے ن لیگ، تحریک انصاف سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے کیے، کوشش کے باجود نون لیگ نے انہیں صوبائی صدر کا عہدہ نہیں دیا۔ پارٹی کے نئے صوبائی صدر کا فیصلہ کارکن خود کریں گے۔ پیپلز پارٹی سے چالیس سال بعد اتحاد ہوا جو چار دنوں میں نہیں توڑا جا سکتا، دوسری جماعتوں سے اتحاد بھی جاری رہے گا۔



خبر کا کوڈ : 149353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش