0
Thursday 12 Nov 2009 15:06

کوئٹہ: مطلوب دہشتگرد حافظ عثمان گرفتار، کراچی سے تحریک طالبان کے 7 ارکان گرفتار

کوئٹہ: مطلوب دہشتگرد حافظ عثمان گرفتار، کراچی سے تحریک طالبان کے 7 ارکان گرفتار
کوئٹہ کے نواحی علاقے سے فرقہ وارانہ دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے ماسٹر مائنڈ حافظ عثمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ دہشت گرد حافظ عثمان کا تعلق کالعدم مذہبی تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔ دوران تفتیش حافظ عثمان نے درجن سے زائد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف بھی کر لیا ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی تلاش کے لئے متعدد مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ 
کراچی: تحریک طالبان کے سات ارکان گرفتار 
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے 7 ارکان کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ سی سی پی او کراچی وسیم احمد نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ گلستان جوہر سے پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سات ارکان سعید انور عرف مولوی، حضرت عمر عرف امیر، حامد علی عرف ہمیش خودکش بمبار، خان ولی، خان عالم، سیف الرحمان اور کرامت خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے قبضے سے خودکش جیکٹس، دستی بم اور ہتھیار بھی برآمد کر لئے گئے ہیں۔ سی سی پی او نے مزید بتایا کہ اس سال کراچی پولیس نے 80 دہشت گردوں کو گرفتار اور 6 کو ہلاک کیا۔
خبر کا کوڈ : 14969
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش