0
Wednesday 22 Feb 2012 12:33

پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں سیاستدانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، بھارتی اسپیکر

پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے میں سیاستدانوں کو اہم کردار ادا کرنا ہو گا، بھارتی اسپیکر
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر بھارتی لوک سبھا میرا کمار نے اپنے دورہ پارلیمنٹ کے دوران قومی اسمبلی کی وومن کاکس کے ساتھ ملاقات کی۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی خلیج کو دور کرنے، رشتوں کو پختہ، دوستانہ اور پرامن بنانے میں دونوں اطراف کے ارکان پارلیمنٹ اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، ملنے ملانے کے سلسلے کو آگے بڑھانے سے دوستی کے خوبصورت پھول کھلیں گے، میرا کمار نے پاکستانی خواتین پارلیمنٹرینز کو دورہ بھارت کی دعوت بھی دی۔ بھارتی رکن پارلیمنٹ مدن لال نے کشمیر کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ سیاسی مسئلہ ہے، اس کا حل سیاستدانوں کو نکالنا ہو گا۔ بھارتی اسپیکر نے پارلیمینٹ ہاؤس میں پودا لگایا اور پارلیمنٹ کی سوئنیر شاپ کا بھی دورہ کیا۔
 
گذشتہ شب اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے بھارتی ہم منصب کے اعزاز میں عشائیہ دیا تھا۔ اور باہمی تعلقات پر بات چیت کی تھی۔ اس موقع پر بھارتی اسپیکر کا کہنا تھا کہ وہ پاکستانی عوام کے لئے دوستی اور امن کا پیغام لے کر آئی ہیں۔ عوامی نمائندوں کی حثیت سے دونوں اقوام کو قریب لانا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمسائے ہیں، تاریخ اور مسائل مشترک ہیں جن کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے، میرا کمار کا کہنا تھا کہ دیرینہ تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کئے جایئں، سمجھوتہ ایکسپریس کے واقعہ پر افسوس ہے، تحقیقات جاری ہیں۔ میرا کمار نے بھارت کو پسندیدہ ملک قراد دینے پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا کہ مشترکہ مسائل کو پارلیمانی مذاکرات سے حل کیا جانا چاہئے، اُن کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی پارلیمنٹ کے فرینڈشپ گروپس کو مزید فعال بنانا چاہیئے۔ بھارتی سپیکر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کئے۔


خبر کا کوڈ : 139895
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش