0
Wednesday 4 Apr 2012 00:08

سانحہ چیلاس کیخلاف پاراچنار میں شدید رد عمل، تین روزہ سوگ کا اعلان

سانحہ چیلاس کیخلاف پاراچنار میں شدید رد عمل، تین روزہ سوگ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ سانحہ چیلاس کے خلاف پاراچنار میں شدید رد عمل ظاہر کیا گیا ہے جبکہ تین روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے یوم احتجاج منایا گیا۔ ملی و عزاداری تنظیموں، مجلس علمائے اہلبیت ع، تحریک حسینی، آئی ایس او اور آئی او کے نمائندوں نے کوئٹہ سے گلگت اور کراچی سے پاراچنار تک شیعیان اہل بیت ع کے قتل عام کو ریاستی دہشت گردی قرار دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ جب کوہستان اور چلاس میں دن دیہاڑے مسافروں بشمول بچوں و خواتین کو درندہ صفت سینکڑوں دہشت گرد بسوں سے اتار کر نشانہ بنا رہے تھے اس وقت ریاستی ادارے خاموش تماشائی کیوں بنے ہوئے تھے؟ یا ان دہشت گردوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کیوں نہیں ہوئی؟ انہوں نے حکمرانوں کو ملک دشمن دہشت گردوں کا مکمل سرپرست اور محب وطن شیعیان حیدر کرار ع کے قتل عام میں ملوث قرار دیا۔ اور اس واقعے کے خلاف تین روزہ سوگ کا اعلان کرنے کے ساتھ ساتھ مصیبت کی گھڑی میں اپنے بھائیوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 150179
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش