0
Friday 6 Apr 2012 02:27

کراچی، ملیر میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش

کراچی، ملیر میں خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ پیش
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ملیر میں ہونے والے خودکش حملے  کی ابتدائی رپورٹ پیش کر دی گئی، گرے رنگ کی شلوار قمیض میں ملبوس حملہ آور کی عمر 19 سے 21 سال کے درمیان تھی۔ وزرات داخلہ کو بھیجی جانے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملیر میں پولیس کی گاڑیوں پر حملہ خودکش حملہ کرنے والے نوجوان کے لمبے بال تھے اور اس نے گرے رنگ کی شلوار قمیص پہن رکھی تھی۔ رپورٹ کے مطابق حملہ آور سڑک کے کنارے ایس ایس پی راؤ انوار کی گاڑی کا انتظار کر رہا تھا اور جیسے ہی بکتر بند گاڑی اس کے قریب پہنچی تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
خبر کا کوڈ : 150770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش