0
Friday 6 Apr 2012 23:14

اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی خاموشی مجرمانہ ہے، علامہ رمضان توقیر

اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی خاموشی مجرمانہ ہے، علامہ رمضان توقیر

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے سربراہ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا ہے کہ ملک بھر میں اہل تشیع کی ٹارگٹ کلنگ پر حکومتی خاموشی مجرمانہ ہے، ایس یو سی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں اُنہوں نے واضح کیا کہ انہی واقعات کے خلاف ملت تشیع کا آج کا یوم احتجاج پرامن تھا تاہم اگر حکومت اور انتظامیہ نے دہشت گردی کے ان واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے ملوث فرقہ پرستوں اور دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے ملت تشیع کے دُکھ درد کا ازالہ نہ کیا تو تشیع قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی قیادت میں ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے۔ 

اُنہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے ملک بھر میں اہل تشیع کی جاری ٹارگٹ کلنگ پر نوٹس لے کر ملک کو فرقہ واریت اور دہشت گردی کی آگ میں جھونکنے والوں کے خلاف کارروائی سمیت ان واقعات پر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ذمہ داریوں میں کوتاہی برتنے کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

خبر کا کوڈ : 150929
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش