0
Sunday 8 Apr 2012 20:20

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو مسلکی بغض و عنادکا نشانہ بنایا گیا، ثروت اعجازقادی

صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو مسلکی بغض و عنادکا نشانہ بنایا گیا، ثروت اعجازقادی
اسلام ٹائمز۔ پی ایس ٹی کے ایک اخباری بیان کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری، صوبائی صدر محمد شاداب رضا نقشبندی اور صوبائی رہنما ڈاکٹر زاہد قادری نے کہا ہے کہ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو مسلکی بغض و عنادکا نشانہ بنایا گیا۔ حامد سعید کاظمی پر کوئی جرم ثابت نہیں ہوا، انہیں پابندِ سلاسل رکھنا ظلم ہے، لہذٰا انہیں فوری طور پر رہا کیا جا ئے۔ حامد سعید کاظی کیخلاف انتقامی کاروائی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ پاکستان سنی تحریک حامدسعیدکاظمی کیساتھ ہے اورہرفورم پرانکی رہائی کیلئے آوازبلندکرتی رہے گی۔
 
حامد سعید کاظمی کو جھوٹے حج سکینڈل میں ملو ث کرنا حکومت کی صفوں میں شامل پاکستان مخالف عناصر کی یہ گہری سازش ہے۔ حکومت نے حج اسکینڈل کے مرکزی کرداروں کو سزا سے بچانے کے لیے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کو قربانی کا بکرا بنایاہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے صاحبزادہ حامد سعید کاظمی کی عدم رہائی پرگہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کیا۔ پاکستان سنی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ حج کرپشن میں ملوث بااثرشخصیات کو چھوڑکر صرف حامدسعیدکاظمی کیخلاف کاروائی فرقہ وارانہ تعصب پرمبنی ہے۔

حامدسعیدکاظمی کیخلاف اب تک ایک بھی ٹھوس ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، اس بات کااعتراف خودعدالت عظمیٰ بھی کر چکی ہے، اعظم سواتی اورعمرخان علی شیرانی کے تمام ترالزامات جھوٹے ثابت ہو چکے ہیں اورانکی اپنی کرپشن بھی قوم کے سامنے آچکی ہے، اس کے باوجود ان کیخلاف کسی طرح کی کاروائی کا نہ ہونااچنبھے کی بات ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ قرآن پر ہاتھ رکھ کر جھوٹاحلف اٹھانے والے اعظم سواتی اورعمرخان علی شیرانی کیخلاف بھی قانون کو حرکت میں لایاجائے۔
خبر کا کوڈ : 151547
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش